0
Friday 26 Apr 2024 22:15

وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دیدیئے

وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دیدیئے
اسلام ٹائمز۔ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وزرات داخلہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیئے۔ وزرات داخلہ کی جانب سے اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دئیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رینجرز، کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات موجود ہیں، وزیراعظم نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش