0
Tuesday 7 May 2024 15:03

بی جے پی آئین کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتی ہے، راہل گاندھی

بی جے پی آئین کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈٖین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے چائی باسا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پانی، جنگل اور زمین پر پہلا حق قبائلیوں کا ہے۔ انہوں نے کہیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آدیواسیوں (قبائلیوں) کو بنواسی (جنگل کے باشندگان) قرار دے کر ان سے یہ حق چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم انہیں یہ حق فراہم کریں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی آئین کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بھارتی آئین کو اپنے ہاتھوں میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس آئین کا تحفظ تمام بھارتیوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دشمن عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارتی عوام کو تقسیم کرنے میں سرگرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش