0
Friday 26 Apr 2024 02:00
ٹھیک بات کرنے پر مجھے پارٹی سے نکالا گیا

ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی؟ فیصل واوڈا

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں
ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی؟ فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے سینیٹ میں سوال اٹھایا کہ بھٹو کو پھانسی دینے کے معاملے کا احتساب کیوں نہيں ہوا، پھانسی دینے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔؟ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم قانون بنائیں اور آپ اپنی مرضی کی تشریح کرلیں۔ ہمارے بنائے ہوئے قانون کو ہمارے ہی خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ایوان میں اپنے پیٹی بھائیوں کا دفاع کریں گے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹھیک بات کرنے پر مجھے پارٹی سے نکالا گیا، میں نے اپنی نشست پی ٹی آئی کو واپس کردی تھی۔ مجھے اس وقت بڑی تکلیف ہوئی جب ایک ساتھی نے اپنی والدہ کا ذکر کیا، اب یہاں پگڑیاں نہیں اچھالنے دیں گے، یہاں موجود طلال چوہدری سمیت بہت سے لوگوں نے تکالیف اٹھائیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں۔ میری والدہ بستر مرگ پر تھیں جب میری پگڑی اچھالی گئی۔ ہمارے بنائے ہوئے قانون کو ہمارے ہی خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو 14 سال قید بامشقت میں رکھا گیا مگر شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں، میں اپنے خلاف ہونے والے اقدامات پر قانونی چارہ جوئی کروں گا، میں ضدی آدمی ہوں اسٹینڈ لے لوں تو پھر کچھ نہیں دیکھتا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں، میرے بچے، والدین سب دوسرے ملک کی شہریت کے اہل تھے مگر دوسری شہریت نہیں لی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک جگہ ناکام ہوئی تو ان کی مدد کی مگر کوئی کریڈٹ نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 1131187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش