0
Sunday 5 May 2024 10:59

علما و مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے زیر اہتمام فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

علما و مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے زیر اہتمام فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے زیراہتمام فلسطین اور کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں نمائندہ سیاسی امور، ترجمان غزہ و فلسطین ڈاکٹر خالد قدومی، وزراء حکومت اکبر ابراہیم، نبیلہ ایوب، سردار عامر الطاف، چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مظہر الحق، سیکرٹری مذہبی امور، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل امتیاز صدیقی، مفتی مہتاب حمید ایڈووکیٹ، مولانا محمد شکیل عطاری مدنی، علمائے کرام نسیم عقیل، سید عتیق الرحمان، عبدالقدیر علوی، مولانا تصدیق، سید وجاہت گردیزی، عبدالرائوف نظامی، حریت رہنما مشتاق الاسلام، قاضی منظور الحسن، مولانا ذوار نقوی، مفتی محمد اختر، مولانا مقصود احمد، مولانا قدیر عباس نقوی، قاضی شفیق الرحمان، علامہ کمیل عباس، عتیق احمد رضا، مولانا عبدالعزیز، منظور الحسن نقشبندی، مولانا یاسر عباس، مفتی عبدالماجد توحیدی، چوہدری ریاض شبیر، مفتی اعجاز کاظمی سمیت افیسران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علمائے کرام کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی سنگینی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں اقوام عالم اور بالخصوص امت مسلمہ سے مسئلہ فلسطین پر اسرائیل کے خلاف سخت اقدام کا مطالبہ کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امت مسلمہ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کو دنیا بھر میں بھرپور انداز میں اجاگر کرے۔ سیمینار میں علماء کرام کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سمیت تجارتی و سفارتی تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ سیمینار میں کفایت شعاری و بچت سکیموں، فلاحی پروجیکٹس اور سوشل پروٹیکشن ٹرسٹ جیسے انقلابی اقدامات پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے کی بہتری، مثبت تعمیری سوچ کے فروغ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے علماء کرام حکومت کے شانہ بشانہ اپنے مذہبی و ملی فرائض کی ادائیگی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ سیاسی امور و ترجمان غزہ و فلسطین ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ مسلہ فلسطین پر حکومت اور عوام آزاد کشمیر کی بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، کشمیری اور فلسطینی ایک ہی طرز کی ذہنیت کے حامل دشمنان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو مدد فراہم کر رہا ہے، فلسطینی قوم نے اسرائیلی جارحیت کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش