0
Sunday 5 May 2024 07:38

جماعت اسلامی نے کسانوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے دھرنے شروع کر دیئے

جماعت اسلامی نے کسانوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے دھرنے شروع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف کسان سراپا احتجاج ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر مختلف شہروں میں احتجاجی کیمپس اور دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے وعدے کے مطابق گندم کی خریداری فوری طور پر شروع کرے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آڑھتی اور مڈل مین مافیا بن کر کم قیمت میں گندم خرید رہے ہیں، جو بعد میں مہنگے داموں فروخت کی جائے گی، چھوٹا کسان کم قیمت پر گندم بیچنے پر مجبور ہے، کہ وہ زیادہ عرصہ گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں رکھتا، جماعت اسلامی کسانوں کیساتھ کھڑی ہے اور ان کے حق کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 1132917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش