0
Friday 26 Apr 2024 00:05

6 ججز کا خط، عقیل احمد عباسی کی ساتھی ججز سے مشاورت مکمل

6 ججز کا خط، عقیل احمد عباسی کی ساتھی ججز سے مشاورت مکمل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 جسٹس صاحبان کے خط کے بعد کی صورتحال پر صلح مشورے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بھی اپنے ساتھی ججز سے مشاورت مکمل کرلی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے پیر کے روز کراچی میں موجود ججز سے مشاورت کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کےعلاوہ کوئی شریک نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے ہائیکورٹ افسروں کو دوران اجلاس آنے سے روک دیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جمعہ کے روز ججز سے مشاورت پر مشتمل تجاویز کی رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش