0
Thursday 25 Apr 2024 23:52

جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر و لائق تحسین ہے، علامہ ساجد نقوی

جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر و لائق تحسین ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں میں جڑے ہیں، صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئے، مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کے بین الاقوامی مؤقف پر جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے، مسلم ریاستوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر بڑے ہدف کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ فلسطین میں ظالم استعماریت و صیہونیت کے گٹھ جوڑ نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر پر زمینی کیساتھ آئینی یلغار بھی کر چکا ہے، جبکہ استعماریت کی جارحیت مختلف مسلم ممالک پر کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امہ کے اہم ممالک کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ناصرف انتہائی ضروری ہے، بلکہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد میں مضمر ، لہٰذا بین الاقوامی وفود کے تبادلوں کو صرف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1131158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش