0
Thursday 25 Apr 2024 23:10

مددگار 15 ایمرجنسی ریسپانس میں مزید بہتری کیلئے تجاویز طلب

مددگار 15 ایمرجنسی ریسپانس میں مزید بہتری کیلئے تجاویز طلب
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کی زیر صدارت مددگار 15 ایمرجینسی کیلئے دوررس نتائج اور اقدامات میں مزید بہتری پر مشتمل اصلاحات کو متعارف کرانے کیلئے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور اس حوالے سے شرکاء کے مابین ہونیوالی تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کے بعد مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب، ڈی آئی جیز، سی ٹی ڈی، ہیڈکواٹرز، کرائم اینڈ انویسٹیگیشن، آئی ٹی، ٹریفک، اسٹیبلشمنٹ، فنانس اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اجلاس مددگار 15 ایمرجنسی، کمپلینٹ اینڈ ریسپانس سسٹم کو مزید تقویت دینے اور اسے مفاد عامہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے قابل عمل دستاویزی امور پر مشتمل جامع تجاویز/سفارشات برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مددگار 15 ایمرجنسی سروس کی بہتری اور اسے عین عوام کی امنگوں کے مطابق بنانےیلئے اشد ضروری ہے کہ شہریوں کی شکایات پر مددگار 15 پولیس موبائلز ریسپانس اور جائے وقوعہ تک فوری رسائی کے ٹائم کو مزید کم کیا جائے اور ایسا کرنے کا مقضد صرف اور صرف عوام کی بروقت مدد اور عوام دوست پولیسنگ کا فروغ ہے۔

آئی جی سندھ نے مددگار 15 اصلاحات کے حوالے سے جامع سفارشات کی ترتیب کے حوالے سے ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرز، اسٹبلشمنٹ، آر آر ایف اور فائنانس پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ناصرف باہم مشاورت بلکہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی دنیا میں رائج بہترین پولیسنگ نظام کاجائزہ لے کر کامیاب پولیسنگ کیلئے انکی ماہرانہ رائے، تجاویز اور ترجیحات کا بھی اپنی شفارشات میں احاطہ کرے۔ آئی جی سندھ نے دوران اجلاس اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ کے عمل میں مددگار 15 فورس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی، جبکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر پر رنگے ہاتھوں گرفت ڈالنے کیلئے مددگار 15 کا بحیثیت مجموعی کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتدریج مگر برق رفتاری سے جدید کیلئے راہیں ہموار کرنا ہونگی، تاہم اس امر کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے ہمیں شہریوں کے تعاون اور سپورٹ کی بھی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ترقی یافتہ ممالک میں جرائم پر مضبوط گرفت کا مطلب جدید اور ماڈرن ٹیکنیکس و نظام سے آراستہ پولیسنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش