0
Thursday 25 Apr 2024 22:24

حزب اللہ کی مزاحمتی کارروائیوں نے مقبوضہ الجلیل کے پورے علاقے کو مفلوج کر کے رکھدیا ہے، صیہونی اعتراف

حزب اللہ کی مزاحمتی کارروائیوں نے مقبوضہ الجلیل کے پورے علاقے کو مفلوج کر کے رکھدیا ہے، صیہونی اعتراف
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے اہم میڈیا نے آج ایک مرتبہ پھر اعتراف کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی وسیع مزاحمتی کارروائیوں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل کو یوں مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے کہ بڑی یہودی عید پسح (Passover-Pesach) کے موقع پر بھی اس علاقے کے تمام سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں!

اپنی رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں میں غاصب کاروباری مالکان کو پہنچنے والے شدید مالی و جانی نقصان سے پردہ اٹھاتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ اس وسیع علاقے کے تمام صیہونی تاجر و سرمایہ کار نہ صرف "(غاصب) صیہونی حکومت" کی جانب سے "مناسب معاوضے" کی وصولی کے بغیر ہی اب اپنی بڑی بڑی کمپنیوں کو مکمل طور پر تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ "جنگ کے بعد کی حقیقت" سے بھی ازقبل خوفزدہ ہیں!

واضح رہے کہ جنگ غزہ کے 200 سے زائد ایام کے دوران لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ پر جاری لڑائیوں کی وجہ سے غاصب صیہونی رژیم کو اپنی غیرقانونی یہودی بستیوں کا ایک بڑا حصہ خالی کرنا پڑا ہے جس کے باعث وہاں غیرقانونی طور پر آباد اکثر یہودی آبادکار اب تل ابیب میں بنائی گئی وسیع خیمہ بستیوں کی شکل میں "صیہونی مہاجر کیمپوں" میں جا گھسنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ادھر ازقبل زبوں حالی کا شکار بلبلاتی اسرائیلی معیشت کے ٹھپ ہو جانے کے بارے ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد اسرائیلی میڈیا نے اب صیہونی تجارت و پیداوار کی مکمل بندش کے بارے بھی کھل کر خبردار کرنا شروع کر رکھا ہے!



خبر کا کوڈ : 1131137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش