0
Thursday 25 Apr 2024 22:21

سلامتی کونسل میں چینی و روسی نمائندوں کیجانب سے غزہ میں جنگبندی پر زور

سلامتی کونسل میں چینی و روسی نمائندوں کیجانب سے غزہ میں جنگبندی پر زور
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ میں چین و روس کے نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگبندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کے عوام تک انسانی امداد کے فی الفور پہنچائے جانے پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں روسی نمائندے واسیلی نیبنزیا نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں مکمل جنگبندی وہاں انسانی امداد کے محفوظ داخلے کے لئے اولین شرط ہے۔

اس حوالے سے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے دائی بنگ (Dai Bing) نے بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں بھوک و قحط کے وسیع پھیلاؤ کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ اس صیہونی جنگ کے جاری رہنے کا کوئی جواز ہی نہیں!

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اقوم متحدہ میں چین کے نمائندے نے تاکید کی کہ غزہ کے شہریوں کی مدد کے لئے اسرائیل کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے جبکہ "بھوک" کو کسی طور بھی "ہتھیار" کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا!

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں دائی بنگ نے مزید کہا کہ ہم تمام ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنا انسانی کردار ادا کرنے کے لئے انروا (UNRWA) کی مالی امداد دوبارہ سے شروع کریں!
خبر کا کوڈ : 1131133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش