0
Wednesday 24 Apr 2024 23:09

امریکی جامعات میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو

امریکی جامعات میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہود مخالف ہجوم نے نامور جامعات پر قبضہ کر لیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جامعات کے شعبوں اور طلباء پر یہود مخالف ہجوم حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے 1930ء کی دہائی میں جرمن جامعات کے واقعات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش