QR CodeQR Code

امریکی جامعات میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو

24 Apr 2024 23:09

اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہود مخالف ہجوم نے نامور جامعات پر قبضہ کر لیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جامعات کے شعبوں اور طلباء پر یہود مخالف ہجوم حملے کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہود مخالف ہجوم نے نامور جامعات پر قبضہ کر لیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جامعات کے شعبوں اور طلباء پر یہود مخالف ہجوم حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے 1930ء کی دہائی میں جرمن جامعات کے واقعات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130918/امریکی-جامعات-میں-جو-ہو-رہا-ہے-وہ-خوفناک-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org