0
Saturday 4 May 2024 15:56

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بھارتی فورسز نے کشمیر میں محاذ سنبھالا، 600 کمپنیاں تعینات

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بھارتی فورسز نے کشمیر میں محاذ سنبھالا، 600 کمپنیاں تعینات
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے خطے میں بھارتی فورسز (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کی 600 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں پچھلے انتخابات سے زیادہ ہیں۔ اس سلسلے میں سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کمپنیاں انتخابی عمل کے دوران امن برقرار رکھنے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔ افسر نے بتایا کہ سرحد پار سے دراندازی کے علاوہ، عسکریت پسند تنظیمیں ہمیشہ جموں و کشمیر میں تشدد برپا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہم نے عسکریت پسند تنظیموں کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سدانند وسنت نے یوٹی کی موجودہ صورتحال پر جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین اور دیگر سینیئر حکام کے ساتھ ایک سیکورٹی میٹنگ کی تھی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فوجی افسر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں مربوط و منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں، ہمارا اپنا انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کا عمل ہے، جب بھی ہمیں کسی عسکریت پسند تنظیم اور ان کے ارکان کی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی اہم اطلاع ملتی ہے تو ہم متعلقہ اداروں کو پیغام بھیج دیتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے خطے میں کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم ادھم پور میں ووٹنگ شروع ہونے سے دو دن پہلے عسکریت پسندوں نے ایک مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جموں و کشمیر میں 19 اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش