0
Thursday 25 Apr 2024 00:54

یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد

یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد ہوئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مشرق وسطیٰ کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وفد کا استقبال کیا، وفد کو دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری بشمول ایس آئی ایف سی کے اقدامات، سیاحت اور میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1130913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش