0
Wednesday 24 Apr 2024 23:41

لیسلی سکینلون کی اسحاق ڈار سے ملاقات

لیسلی سکینلون کی اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام، سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک منصوبے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام میں تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی سہولت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1130901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش