0
Wednesday 24 Apr 2024 12:29

بجلی کی مسلسل بندش، بلوں میں اضافے کے خلاف سرینگر میں احتجاج

بجلی کی مسلسل بندش، بلوں میں اضافے کے خلاف سرینگر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بجلی کی مسلسل بندش اور بلوں میں اضافے کے خلاف سرینگر میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ ذرائع کے مطابق وسطی سرینگر کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نواکدل روڈ کو بند کر دیا اور بجلی بلوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے دوران ان بلوں کی ادائیگی ناممکن ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ بہت سے مریض آکسیجن سپورٹ پر انحصار کرتے ہیں اور بجلی کٹوتیوں کی وجہ سے ان کا علاج بھی متاثر ہو رہا ہے۔ نوہٹہ کے ایک رہائشی بشیر احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا پیٹ بھرنے کے لیے بہت مشکل سے کما پاتے ہیں، ہم ان کے بھاری بل کیسے ادا کر سکتے ہیں۔مکینوں نے کہا کہ انہوں نے بارہا حکام سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم فراہمی کے باوجود وہ ہم سے بھاری بلوں کا تقاضا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش