0
Monday 22 Apr 2024 09:56

مظفرآباد شہر کے پانچ بڑے ڈراپ کیے گئے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کیلئے ہوم ورک شروع

مظفرآباد شہر کے پانچ بڑے ڈراپ کیے گئے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کیلئے ہوم ورک شروع
اسلام ٹائمز۔ 2005ء کے ہولناک زلزلہ کے بعد ایم سی ڈی پی کے ڈراپ ہونے والے بنیادی شہری سہولت کے حامل منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے شہر کے پانچ بڑے ڈراپ کیے گئے منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا گیا، جملہ منصوبہ جات کو پیکیجز کی شکل میں عملی جامہ پہنایا جائے گا، یہ منصوبہ جات بیک وقت شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، جس کے تحت میونسپل ملٹی پرپز MMP کی تعمیر، فروٹ اینڈ سبزی منڈی ایبٹ آباد روڈ، سلاٹر ہائوس، میونسپل ٹول کمپلیکس امبور، پارکنگ ملٹی اسٹوری سہیلی سرکار باالمقابل سینٹرل پریس کلب اور بس اسٹینڈ بیلہ نور شاہ کے منصوبے کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی کے خصوصی ہدایت پر دارالحکومت کو شایان شان بنانے کیلئے پانچوں منصوبہ جات کو جلد از جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے میئر میونسپل کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کو درپیش مسائل سمیت جملہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں مظفرآباد کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے دارالحکومت مظفرآباد کو شایان شان بنانے میں مدد ملے گی اور میونسپل کارپوریشن کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1130278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش