0
Monday 22 Apr 2024 08:43

چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر نے ضلع کوٹلی کا ایک روزہ دورہ کیا

چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر نے ضلع کوٹلی کا ایک روزہ دورہ کیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ نے ضلع کوٹلی کا ایک روزہ دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والے فنڈز، کام کے معیار، محکمہ مال، جنگلات، برقیات اور ترقیاتی اداروں کی پرفارمنس کی جانچ کی۔ شہریوں سے براہ راست محکموں کے متعلق شکایات بھی سنیں۔ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں چئیرمین احتساب بیورو نے محکمہ آثار قدیمہ سے ضلع کوٹلی میں تاریخی مقدمات کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اٹھائے اقدامات، منصوبوں کے لئے سرکاری فنڈنگ اور کام کی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مرمت و رنوویشن وغیرہ کے لئے ملنے والے فنڈز اور ان کے مصرف کی تفصیل بھی احتساب بیورو کو فراہم کی جائے۔ چئیرمین احتساب بیورو نے جنگلات کے رقبہ جات پر تجاوزات اور غیر قانونی قبضے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین محکموں مال، پولیس اور جنگلات کو مل کر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا جنگلات کے روبہ جات پر قبضے کے وقت متعلقہ محکمے خاموش رہتے ہیں جس سے قبضے ہو رہے ہیں اور جنگلات کا رقبہ سکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی جائے کہ کس افسر و اہلکار کے دور میں قبضے ہوئے، اس نے قبضہ روکنے کے لئے کیا کارروائی کی۔ چئیرمین احتساب بیورو نے سڑکات کی تعمیر میں معیار کے مطابق کام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں میں سنئیر افسر خود کام کا معیار چیک کریں- غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو پے منٹ روکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کیساتھ بروقت شولڈر نہ بننے سے سڑک پانی کے باعث فوری خراب ہو جاتی ہے۔ بلکلاں رنگڑ کالونی روڈ جون تک مکمل کروا کر رپورٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1130269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش