0
Sunday 21 Apr 2024 23:41

خان یونس اور رفح پر صیہونی حملوں میں 16 خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد شہید

خان یونس اور رفح پر صیہونی حملوں میں 16 خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 16 خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 26 افراد شہید ہوگئے۔ فارس نیوز ایجنسی کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ہفتے کی شام اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح سمیت غزہ شہر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مغرب میں المواصی محلے میں ایک مکان اور رفح میں دو دیگر رہائشی مکانات پر حملہ کیا، فلسطینی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 16 خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 26 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار 97 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش