0
Saturday 20 Apr 2024 01:18

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی، خاقان مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی، خاقان مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر چیئرمین ای او بی آئی تعینات کردیا گیا۔ کابینہ منظوری کے بعد خاقان مرتضیٰ چیئرمین ای او بی آئی تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم کو ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم کو 3 ماہ کیلئے یہ اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نئے ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی تک سیکریٹری سیف انجم خدمات سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش