0
Friday 19 Apr 2024 19:39

300 علماء کا اجتماعات جمعہ میں جنگ بندی، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

300 علماء کا اجتماعات جمعہ میں جنگ بندی، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ، خطباء نے اجتماعات جمعہ میں فلسطین غزہ پر تاحال جاری انسانیت سوز وحشیانہ خونی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے تین جواں سال بیٹوں، پوتے پوتیوں کی اسرائیلی حملے میں المناک شہادت کی مذمت اور شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے مجاہدین کی آزادی اور سرکاری سرپرستی ضروری ہے، جانب دار غیر موثر اقوام متحدہ کی بے سود قراردادوں سے امیدوں کے بجائے مسلم حکمران مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، حکومت سرکاری سطح پر تمام تر اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت، استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء پر فی الفور مکمل پابندی کا اعلان کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کو فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم سے باز رکھنے کیلئے تنبیہ کریں اور دوٹوک واضح الفاظ میں سخت وارننگ دے۔ علماء نے ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کو بروقت جرأت مندانہ اقدام قرار دیا۔

علماء نے افغان بارڈر پر دہشتگردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے 7 حملہ آور دہشتگردوں کو بروقت واصل جہنم کرنے کے جرأت مندانہ، مجاہدانہ اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ علماء نے بیت المقدس کی جلد آزادی، مظلوم فلسطینی مجاہدین اور افواج پاکستان کی کامیابی اور ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں۔ اجتماعات جمعہ سے محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا قاری اللہ داد، محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ عبداللہ غازی، حجۃ الاسلام علامہ حسن شریفی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ عبدالماجد فاروقی، انٹرنیشنل ختم نبوت سندھ کے امیر علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، مولانا محمد اقبال ڈہروی، علامہ اظہر فاروقی، مولانا مفتی اسدالحق چترالی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مفتی شبیر احمد، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا مفتی محمد بلال تھانوی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1129777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش