0
Friday 19 Apr 2024 18:23

سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا، ممتاز زہرا بلوچ

اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے
سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا، ممتاز زہرا بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوج نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب کے وفد کے پاکستان دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں صعنت، آبی وسائل سمیت دیگر سیکٹر پر کام کرنے کا عزم دیکھا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے غزا میں سیز فائر پر اتفاق کیا، وزیر اعظم کی دورہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1129759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش