0
Thursday 18 Apr 2024 20:26

اسرائیل نے 2 ماہ منصوبہ بندی کے بعد ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

اسرائیل نے 2 ماہ منصوبہ بندی کے بعد ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے سینیئر عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے دو ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد شام میں ایران کے سفارت خانے پر حملہ کیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نیویارک ٹائمز نے اندرونی اسرائیلی دفاعی ریکارڈ دیکھے، جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایک ہفتہ قبل فضائی حملے کی منظوری دے دی تھی۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ حملے کا مقصد شام اور لبنان کے لیے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر محمد رضا زاہدی کو قتل کرنا تھا۔ اسرائیل نے ابھی تک اس حملے میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، جہاں اس حملے میں ایران کے مطابق دو سینیئر کمانڈروں سمیت سات افراد شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی ریکارڈ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست نے اس اس سلسلے میں ایران کے معمولی ردعمل یا ایک چھوٹے پیمانے کے حملے کی توقع کی تھی۔ ایک سینیئر اسرائیلی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے ردعمل کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کرنے سے محض چند لمحے قبل امریکا کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ جب ہفتے کے روز ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل داغے تو کچھ اسرائیلی رہنماؤں نے تجویز پیش کی تھی کہ اسرائیل کو فوری طور پر جوابی حملہ کرنا چاہیئے۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کے تقریباً دو ہفتے بعد گذشتہ ہفتے کی شب ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جس کی ایرانی پاسدران انقلاب باضابطہ تصدیق کی تھی۔ تاہم اس حملے کو اسرائیل کی حد تک روکنے میں کامیاب رہا تھا اور صہیونی ریاست کو قابل قدر جانی یا مالی نقصان نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 1129613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش