0
Thursday 18 Apr 2024 20:37

امریکا و برطانیہ کی ایران کی 23 شخصیات اور 8 کمپنیوں پر نئی پابندیاں

امریکا و برطانیہ کی ایران کی 23 شخصیات اور 8 کمپنیوں پر نئی پابندیاں
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 16 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں میں شامل کمپنیوں نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرونز کے انجن بنائے تھے۔ دوسری جانب برطانیہ نے 7 ایرانی شخصیات اور 6 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں میں شامل افراد اور کمپنیوں کا تعلق ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والی صنعتوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش