اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی وفد کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے جہاں علامہ شبیر حسن میثمی کی صدارت میں اسلامی تحریک ضلع گلگت کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونذادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، سربراہ رابطہ کمیٹی شیخ میرزا علی، تحصیل گلگت و دنیور کے صدور سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی مسائل، سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں ممکنہ جی بی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔