0
Tuesday 30 Apr 2024 17:04

امریکی وزیر خارجہ اردن پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ اردن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ آج امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد اپنے ساتویں علاقائی دورے پر اردن پہنچے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ بھی کیا۔ شیڈول کے مطابق وہ اردن کے بادشاہ "عبدالله دوم" اور وزیر خارجہ "ایمن الصفدی" کے علاوہ دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسی طرح انٹونی بلنکن، اقوام متحدہ کے غزہ میں امداد رسانی اور تعمیر نو کے نمائندے سے ملاقات کریں گے۔ اِن ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ مقبوضہ فلسطین جائیں گے۔ اس حوالے صیہونی اخبار نے گزشتہ روز لکھا تھا کہ امکان ہے کہ انٹونی بلنکن غزہ کے اطراف کا دورہ کریں گے۔ اس اخبار کی رپورٹ کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مشرقی غزہ میں آپریشن طوفان الاقصیٰ میں صیہونیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہونے والی جگہ کا دورہ کریں گے۔ نیز وہ ابو سالم کراسنگ کا معائنہ بھی کریں گے۔

سعودی عرب، اردن اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مشاورت کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا علاقائی دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب نتین یاہو اور تل ابیب رفح پر حملے کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ آج ہی اپنی ایک تقریر میں صیہونی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ کسی بھی معاہدے کی کامیابی یا ناکامی کے باوجود رفح پر حملہ کیا جائے گا۔ انٹونی بلنکن کا یہ دورہ اس پس منظر میں عمل میں آ رہا ہے جب امریکہ کی یونیورسٹیوں میں گزشتہ بدھ سے اسرائیل مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کا آغاز کولمبیا یونیورسٹی سے ہوا جو بڑھتا ہوا دوسری جامعات تک پہنچ چکا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کی بلا مشروط حمایت کرنے پر امریکہ میں شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش