0
Tuesday 30 Apr 2024 14:56

پنجاب میں دفعہ 144 لگانے کا اختیار ڈی سیز کو مل گیا

پنجاب میں دفعہ 144 لگانے کا اختیار ڈی سیز کو مل گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے دفعہ144 کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 6واں اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ کابینہ نے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق ہوا۔ محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دی گئی۔ جبکہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار کیلئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں۔ آڑھتی اور دیگرمڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔ کابینہ نے پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے  مصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے 10 ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا۔ پنجاب کابینہ نے چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کیلئے تیار ہے۔ آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے، فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔
 
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فری ادویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔ کابینہ نے عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری دیدی۔ کابینہ ارکان نے گاڑی کیلئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔ پرسنلائزڈ، وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے افسر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 1132120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش