0
Tuesday 30 Apr 2024 14:37

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے، سعد رفیق

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں لیگی راہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقاء کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کیخلاف تلوار کی طرح استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 1132118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش