0
Thursday 11 Apr 2024 18:55

علامہ مقصود ڈومکی کی سینیٹر اسلم ابڑو سے ملاقات، مسائل سے متعلق گفتگو

علامہ مقصود ڈومکی کی سینیٹر اسلم ابڑو سے ملاقات، مسائل سے متعلق گفتگو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نو منتخب سینٹر محمد اسلم ابڑو سے ملاقات کی اور انہیں سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع جیکب آباد کے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد، کشمور، شکار پور کے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے باعث شہری پریشان ہیں۔ آپ قیام امن کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد اور اطراف کے اضلاع میں قیام امن کے سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران سے بات کروں گا۔ عوامی مسائل کا حل میری ترجیح ہے۔ ملاقات میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء نثار احمد ابڑو حمزہ خان و دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش