0
Thursday 11 Apr 2024 17:19

عیدالفطر پر بہترین سیکیورٹی، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس کو شاباش

عیدالفطر پر بہترین سیکیورٹی، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس کو شاباش
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عید الفطر کے موقع پر بہترین سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے پولیس اور دیگر فورسز کے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر شہدائے پولیس و رینجرز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن میں مصروفِ عمل پولیس کے جوانوں نے اپنی خوشیاں دوسروں کیلئے قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیس جوان قیام امن کیلئے مصروف عمل ہیں، سندھ حکومت جرائم کی بیخ کنی کیلئے پُرعزم ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی حکمتِ عملی اور فورسز کی کاوشوں سے پائیدار امن کو یقینی بنائے گی، عوام کی مدد سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت امن ترقی و استحکام کے مشن کو پورا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1128002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش