0
Tuesday 30 Apr 2024 18:12

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا گیا ہے، عمران خان نے آج مشاورت کے بعد ان کا نام فائنل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف 5 وکلاء کو عمران خان سے ملنے دیا گیا، ہم نے کبھی اپنے مفاد کی پروا نہیں کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے اور عمران خان کی رہائی بہت جلد ہوگی، کوشش کر رہے تھے عید سے پہلے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہو جاتی، کیسز قانون کے مطابق چلے تو سابق وزیراعظم مئی میں جیل سے باہر آجائیں گے، ہماری کسی سے بات چیت نہیں ہو رہی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بہترین انداز میں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش