0
Thursday 11 Apr 2024 15:21

شاہ نوارنی حادثے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار افسوس، سیکرٹری صحت کو ہدایات

شاہ نوارنی حادثے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار افسوس، سیکرٹری صحت کو ہدایات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب کراچی سے شاہ نورانی جانے والی ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک کھائی میں گرنے کی وجہ سے 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ جام غلام قادر ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ٹرک میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان نے حکومت سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1127995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش