0
Tuesday 30 Apr 2024 22:35

چینی معاون خارجہ سے حماس کے وفد کی ملاقات

چینی معاون خارجہ سے حماس کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے بین الاقوامی روابط کے ذمےدار "موسیٰ ابو مرزوق" نے بیجنگ میں معاون وزیر خارجہ "دانگ لی" سے ملاقات کی۔ حماس کے وفد میں حسام بدران، فتحی حماد، باسم نعیم اور شریف ابو شماله شامل ہیں۔ جب کہ وفد کی قیادت موسیٰ ابو مرزوق کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں حماس کے وفد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے سیاسی مشاورت کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں انجام پانے والے اقدامات کی چینی معاون خارجہ کو توضیح دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ غزہ میں صیہونی بمباری کے نتیجے میں انسانی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ اس وفد نے فلسطین کاز کی حمایت اور نسل کشی کی مخالفت کرنے پر چین کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے قابض حکومت کا مقابلہ کرنے اور اس قوم کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے فلسطینیوں کو متحد کرنے کی چینی کوششوں پر زور دیا۔ دوسری جانب دانگ لی نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے چین کے ٹھوس موقف کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف غیر انسانی سلوک اور جرائم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ چینی ترجمان خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور تمام بین الاقوامی اجلاسوں میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے فلسطینیوں کی ملی یکجہتی کے حصول کی خاطر مشاورت کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں چین کی مدد کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 1132209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش