0
Tuesday 30 Apr 2024 20:44

سعودی عرب، یمن کیساتھ مذاکرات مکمل کرنا چاہتا ہے، صنعاء

سعودی عرب، یمن کیساتھ مذاکرات مکمل کرنا چاہتا ہے، صنعاء
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے کہا کہ سعودی عرب، یمن کے ساتھ مذاکرات مکمل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مذاکراتی عمل کی تکمیل کے مراحل میں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ مہدی المشاط نے کہا کہ ریاض ان مذاکرات کو موخر یا ان میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ کشیدگی میں کمی کے لئے امن کے تقاضوں کو پورا کرے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ یمن سے مذاکرات کے ذریعے امریکی مفادات پر اپنے قومی مفاد کو ترجیح دے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یمن میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے صنعاء و ریاض میں انصار اللہ کی بنائی حکومت اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش