0
Tuesday 30 Apr 2024 22:22

بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا نئی حکومتی پالیسی کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا نئی حکومتی پالیسی کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے لئے ترتیب کردہ  نئی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا کہ گزشتہ 12 روز سے احتجاج کر رہے ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ نوشکی واقعہ کے بعد ٹرانسپورٹز کو سخت ایس او پیس جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ٹو تفتان اور کوئٹہ ٹو مکران روٹس پر شام پانچ بجے سے صبح 6 بجے تک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تفتان سے کوئٹہ گھریلو اشیاء لانے پر بھی ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جاتا ہے۔ کوئٹہ سے گوادر تک کئی بھی پاکستانی پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پرامن احتجاج کر رہے ہیں، مگر کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔ پرامن احتجاج کے بعد اب پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ پہیہ جام ہڑتال کے باعث کسی بھی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1132205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش