اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ ہاشمی حضرت امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے دیرینہ ساتھی تھے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے۔ انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایران کے چوتھے صدر منتخب ہوئے جو دو ادوار تک ایران کے صدر رہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کئی ادوار تک ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر بھی رہے۔