0
Sunday 28 Apr 2024 12:28

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فاررق رینزو شاہ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
فاروق رینزو شاہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے۔ فاروق رینزو شاہ کشمیر میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ کشمیر میں صوفیاء کرام کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس مشن کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ وہ نہ صرف مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بلکہ دیگر مذاہب کیساتھ بھی انسانی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے کے حق میں ہیں۔ اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی بات چیت میں فاروق رینزو شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے کٹھ پتلی حکمرانوں نے ہی دفعہ 370 کو کھوکھلا ہی نہیں ختم کیا تھا۔ فاروق رینزو شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام نے کبھی بھی بندوق کو پسند نہیں کیا لیکن دھاندلیوں اور تشدد کے ذریعے اسے بندوق اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 شیخ محمد عبداللہ اور جواہر لعل نہرو کی کشمیری عوام کو تقسیم کرنے کی گہری سازش تھی۔ انہوں نے مزید کیا کہ کشمیر میں قتل و غارتگری کے اصل مجرم یہاں کے مقامی سیاستداں ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے کشمیر سوسائٹی کے چیئرمین فاروق رینزو شاہ سے کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور سیاسی رشہ کشی پر گفتگو کی، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1131513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش