0
Thursday 15 Apr 2021 02:29

شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر حکمرانوں کی بےحسی افسوسناک ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر حکمرانوں کی بےحسی افسوسناک ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ نامور عالم دین اور خطیب اہل بیت (ع) علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں، شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر حکمرانوں کی بے حسی افسوس ناک ہے، 13 روز سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزار قائد سے متصل احتجاجی دھرنے کے تیرہویں روز اپنے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ کیا لاپتہ افراد اس ملک کے شہری نہیں، لاپتہ افراد اگر کسی جرم میں ملوث ہیں تو آئینی و قانونی کارروائی کی جائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی ہمارا اولین مطالبہ ہے، ملک کے کسی بھی شہری کا اس طرح مسنگ ہونا آئین کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو بتایا جائے کہ ان کے پیارے زندہ بھی ہیں یا نہیں، شیعہ لاپتہ افراد کی مائیں، بہنیں اور چھوٹے بچے حکومت سے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا جائز مطالبہ کر رہے ہیں، لاپتہ افراد میں نوجوان چھ چھ سالوں سے جبری لاپتہ ہیں، صبر اور استقامت کے ساتھ پرامن دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہم سے زیادہ پرامن اور محب وطن کوئی نہیں ہے، ہم آئین اور قانون کی عملداری چاہتے ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت عشرے کا آغاز ہوگیا ہے، ریاستی ادارے اس ماہ مبارک کی حرمت کا خیال کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 927268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش