0
Friday 19 Apr 2024 19:54

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کمشنر کراچی سید حسن نقوی

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کمشنر کراچی سید حسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے تجاوزات کے رحجان کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرز انٹی اینکروچمنٹ فورس، لینڈ اوننگ ایجنسیوں اور پولیس کو مربوط کوششیں کرنی چاہیئے۔ وہ اپنے دفتر میں شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کی کوششوں کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اینٹی اینکروچمنٹ فورس کے ڈائریکٹر راجہ طارق نے اجلاس کو سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمہ کی کارکردگی کی تفصیلات کارروائی کے طریقہ کار اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں  اعداد و شمار کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے نئی تجازات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقہ میں تجاوزات کی فہرست تیار کرکے پولیس متعلقہ شہری اداروں اور انٹی اینکروچمنٹ فورس کی مدد اور تعاون سے اقدامات کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے پتھاروں آور ٹھیلوں کی روک تھام کے لئے بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر شہری اداروں کے تعاون اور مدد سے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش