0
Friday 19 Apr 2024 20:33

جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مقدس ہستیوں کے مزارات کو فوری تعمیر کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مقدس ہستیوں کے مزارات کو فوری تعمیر کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ عابدیہ مشن کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ یاسین صفورہ چورنگی میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بلند پایہ سیرت و کردار کی مالک ہیں جبکہ ازواج مطہراتؓ، صحابہ کرامؓ اور اولیا اللہؒ کی مقدس ہستیاں روشنی کا عظیم مینارہ ہیں، مسلمان خانوادہ رسول (ص) اور بزرگان دین کا احترام کرتے ہیں اور انہی کے نقش قدم پر چل کر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدس ہستیوں کے مزارات کے انہدام پر مسلمان افسردہ اور پریشان ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مقدس ہستیوں کے مزارات کو فوری تعمیر کیا جائے جس کیلئے مسلم حکمران اپنی کوششوں کو تیز سے تیز کریں کیونکہ یہ مزارات متبرک ہیں اور ان مقدس ہستیوں نے گرانقدر خدمات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی درست سمت رہنمائی کی۔بعد ازاں عابدیہ مشن کے سربراہ مولانا بدر الحسنین عابدی نے عزاداران امام حسینؑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجالس و محافل کا انعقاد باعث برکت و ثواب اور محبت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش