0
Thursday 2 May 2024 21:00

غیر حاضر اساتذہ کو معطل کررہے ہیں، گھر بیٹھے تنخواہ نہیں ملنے والی، سرفراز بگٹی

غیر حاضر اساتذہ کو معطل کررہے ہیں، گھر بیٹھے تنخواہ نہیں ملنے والی، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے غیر حاضر سرکاری اساتذہ کو معطل کیا جا رہا ہے، گھر بیٹھے تنخواہ نہیں ملنے والی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ 800 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کر رہے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہو سکتا کہ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی نے نوکری بیچی تو وہ میری کابینہ کا وزیر نہیں رہے گا۔ کرپشن نے معاشرے کو بری طرح تباہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا بلوچستان بہت برائٹ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1132514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش