0
Friday 26 Apr 2024 11:49

عدت پوری کئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قرار

عدت پوری کئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قراردے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت پوری ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔ فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شریعت کے مطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔ علما متفق ہیں کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں ہو سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ کوئی بھی اپنی پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد اس کی دوسری بہن سے شادی کر سکتا ہے۔ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی۔ فیصلے کے مطابق ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار مصور حسین نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے رجوع کیا۔
خبر کا کوڈ : 1131224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش