0
Monday 6 May 2024 15:17

بلوچستان اسمبلی کے 11 اراکین پارلیمانی سیکرٹریز مقرر، اعلامیہ جاری

بلوچستان اسمبلی کے 11 اراکین پارلیمانی سیکرٹریز مقرر، اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے 11 اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا۔ جن میں سے سات کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی، تین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سردار مسعود خان لونی کو جنگلات و جنگلی حیات، حاجی برکت علی کو فشریز، اسفندیار کاکڑ کو اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، مینا مجید بلوچ کو بین الصوبائی رابطہ، لیاقت لہڑی کو ایس اینڈ جی اے ڈی، سنجے کمار کو اقلیتی امور، عبید اللہ گورگیج کو پراسکیوشن، صمد گورگیج کو قانون و پارلیمانی امور، مجید بادینی کو ٹرانسپورٹ، اصغر رند کو انرجی اور محمد خان لہڑی کو ایکسائز کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش