0
Thursday 15 Apr 2021 02:19

تحریک لبیک پر ممکنہ پابندی، اہلسنت قائدین کی ہنگامی رابطہ مہم، بیچ بچاو کا فیصلہ 

تحریک لبیک پر ممکنہ پابندی، اہلسنت قائدین کی ہنگامی رابطہ مہم، بیچ بچاو کا فیصلہ 
اسلام ٹائمز۔ موجودہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین کا ہنگامی رابطہ، موجودہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین نے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کرنے والوں میں جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی، خواجہ قطب الدین فریدی، ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور دیگر شامل ہیں۔ رہنماوں نے اعلیٰ سطح پر حکومتی عہدیداران سے بھی رابطہ کیا ہے۔ قائدین نے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ موجودہ سنگین صورتحال کا درمیانی راستہ نکالا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 927265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش