QR CodeQR Code

تحریک لبیک پر ممکنہ پابندی، اہلسنت قائدین کی ہنگامی رابطہ مہم، بیچ بچاو کا فیصلہ 

15 Apr 2021 02:19

رابطہ کرنے والوں میں جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی، خواجہ قطب الدین فریدی، ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور دیگر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین کا ہنگامی رابطہ، موجودہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین نے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کرنے والوں میں جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی، خواجہ قطب الدین فریدی، ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور دیگر شامل ہیں۔ رہنماوں نے اعلیٰ سطح پر حکومتی عہدیداران سے بھی رابطہ کیا ہے۔ قائدین نے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ موجودہ سنگین صورتحال کا درمیانی راستہ نکالا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 927265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927265/تحریک-لبیک-پر-ممکنہ-پابندی-اہلسنت-قائدین-کی-ہنگامی-رابطہ-مہم-بیچ-بچاو-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org