0
Sunday 28 Apr 2024 16:27

پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ

پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ ہوگیا۔ ٹرین مارچ کے کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنان نے پھول نچھاور کیے۔ بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ٹرین مارچ کوٹری سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگیا، ٹرین مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پہنچ کر پر اختتام پزیر ہوگا۔ پی ٹی آئی ٹرین مارچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نکالا جارہا ہے۔ مارچ شروع ہونے سے قبل رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تنظیم سازی کے سلسلے میں پورے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں اور ٹرین مارچ سکھر پر اختتام پذیر ہوگا، عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں کراچی سے روانہ ہونے والا پی ٹی آئی ٹرین مارچ حیدرآباد اسٹیشن پہنچ گیا، ریلوے اسٹیشن پر کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے اور پھول نچھاور کیا۔ رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوآزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھنا ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کینٹ اسٹیشن آنے پر ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور میڈیا کو کینٹ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1131737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش