0
Saturday 27 Apr 2024 21:53

مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال

مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ 6 ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز سامنے آگئیں۔ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی تجاویز میں شامل ہے۔ تجویز کردہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ 6 سے 7 صفحات پر مشتمل ہے۔ کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاویز دیں کہ سول جج، سیشن جج، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو گا۔ مداخلت سے متعلق 7 روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو گا۔ 7 روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے گا۔

ذرائع کے مطابق تجاویز میں کہا گیا سول جج، سیشن جج اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے۔ انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے۔ ہائیکورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے۔ تجاویز میں کہا گیا ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فل کورٹ میں بھی بھیج سکے۔ حتمی طور پر ہائیکورٹ ادارہ جاتی اتفاق کے ساتھ توہین عدالت کا اپنا اختیار استعمال کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 1131584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش