0
Friday 26 Apr 2024 08:31

پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو آج احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو آج احتجاج کی کال دیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ آج جمعہ کی نماز کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کی یہ کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر دی گئی ہے۔ پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ لاہور میں 30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اکبر چوک سے کوٹ لکھپت تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقوں میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش