0
Monday 6 May 2024 08:51

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1133087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش