0
Monday 6 May 2024 10:40

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس

ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی نے کی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کوآرڈینیشنن کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں وفد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ہم خیال جماعتوں کے سرابرہان سمیت اہم نمائندہ وفود نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم ایشو پر گفتگوکی گئی۔

اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر جلسوں کے انعقاد پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی اجتماعات کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے اور اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مزید فعالیت بڑھانے اور آپس کی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ عوامی شرکت کیلئے کراچی اور فیصل آباد میں لوکل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، جو بھرپور انداز میں کام کررہی ہیں۔ دونوں جلسوں کی جائزہ رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ مزید اقدامات کیلئے کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ 
خبر کا کوڈ : 1133098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش